آئیں! سب مل کر کوشش کریں کہ اگر کسی مشکل میں ہم کسی شخص کی مدد نہیں کرسکتے یا کسی کو اس کی پریشانی میں حوصلہ و ہمت کے لیے چند امید افزا الفاظ نہیں بول سکتے تو کوئی بات نہیں لیکن کم از کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں اور ضرور کرنا چاہئے! کہ کسی کی مشکل یا پریشانی میں اس کا مذاق نہ اڑائیں اور اس کا تماشا نہ بنائیں تاکہ انسانیت کسی نہ کسی شکل میں زندہ رہے۔